بے باک مغربی ماڈل نے فحش حرکتوں سے توبہ کرکے اسلام قبول کرلیا، لیکن یہ
کام کرتے ہی حکومت نے اس کے ساتھ کیا کیا اور اب وہ کہاں اور کس حال میں ہے؟ جان
کر ہر مسلمان افسردہ ہوجائے لندن مانیٹرنگ ڈیسک برطانیہ کی معروف ماڈل کمبرلے
مائنرس نے کچھ عرصہ قبل اسلام قبول کرلیا تھا اور اپنے بے باک فوٹوشوٹس اور ماڈلنگ
سے توبہ کرکے برقعہ پہننے لگی تھی۔ 27سالہ کمبرلے میں اس تبدیلی پر برطانوی پولیس
اور ایجنسیاں متحرک ہو گئیں اور اس کی نگرانی شروع کر دی۔ گزشتہ روز پولیس نے
کمبرلے کو گرفتار کر لیا اور الزام عائد کیا کہ اس کے شام و عراق میں برسرپیکار
شدت پسند تنظیم داعش کے ساتھ روابط ہیں۔آئی بی ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کمبرلے
نے”دی سن“ کے لیے کچھ نیم برہنہ فوٹو شوٹس کروائے تھے جہاں سے اسے شہرت ملی۔
پولیسکے مطابق وہ کچھ عرصے سے انٹرنیٹ پر داعش کی ویڈیوز لائیک کر رہی تھی اور
دوسروں کو بھی بھیج رہی تھی۔ اس کے داعش سے وابستہ کچھ لوگوں کے ساتھ روابط بھی
تھےجن میں ایک داعش کا ریکروٹر بھی تھا جو تنظیم کے لیے نئے لوگ بھرتی کرتا
تھا۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے داعش سے تعلق کے حوالے سے کئی باراسے وارننگ بھی دی
تھی۔ گزشتہ روز پولیس کے شمال مشرقی انسداد دہشت گردی یونٹ نے اسے گرفتار کیا اور
اس سے تفتیش کی گئی اور بعدازاں رہا کر دیا گیا۔ پولیس نے اس کے بریڈ فورڈ، ویسٹ
یارک شائرمیں واقع گھر کی تلاشی بھی لی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment