Thursday, 13 October 2016

////آن لائن ادائیگی کا ایک نیا طریقہ/////



آن لائن ادائیگی کا ایک نیا طریقہ سان فرانسسکو‘ماسٹر کارڈ کمپنی نے امریکہ اور کینیڈا میں بعض تجربات کے بعد سیلفی کے ذریعے رقم کی ادائیگی کا ایک نیا طریقہ پیش کیا ہے۔ جو کریڈٹ کارڈز کی ادائیگیوں میں ایک انقلاب لاسکتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو برطانیہ، جرمنی، سپین، ڈنمارک، بیلجیئم، سوئیڈن اور دیگر ممالک میں استعمال کیا جائے گا جس سے ا?ن لائن پیمنٹ کو ایک نیا رخ ملے گا۔ فی الحال امریکہ میں صرف کارپوریٹ سطح کے افراد ہی یہ نظام استعمال کر سکتے ہیں اور اسے اگلے برس پوری دنیا میں ” سیلفی پے “ یا سیلفی ادائیگی کے نام سے متعارف کرایا جائے گا۔ کمپنی حکام کے مطابق وہ ادائیگیوں کے ایسے نظام پر کام کر رہے ہیں جس میں تحفظ اور سکیورٹی تو موجود ہو مگر وہ تیز رفتار اور ا?سان بھی ہو۔ سیلفی پے میں صارف کو کیمرہ فون سے اپنی ایک صاف تصویر لینا ہو گی جو ماسٹر کارڈ کے ڈیٹا بیس میں موجود تصویر سے اسے ملائے گی اور اس کے بعد مطلوبہ رقم کی ادائیگی ممکن ہو سکے گی۔ اس دوران پلک جھپکنے کو بھی کہا جائیگا جس سے سافٹ ویئر کو چہرہ پہچاننے میں مدد مل سکے گی اور یہ بھی کہ تصویر والے کا چہرہ اصلی ہے نہ کہ کوئی ماسک۔ اس کے علاوہ فنگر پرنٹنگ کو استعمال کرنے والے سام سنگ اور ا?ئی فون کے ذریعے بھی رقم کی لین دین کی ٹیکنالوجی پر کام ہو رہا ہے۔ 


No comments: