Thursday, 13 October 2016

ایسا آلہ تیار جو منٹوں میں آپ کے بھیگے فونز اور ٹیبلٹس کو ٹھیک کر دے

یہ لنچ بکس کی شکل کی ایک مشین ہے جو ایک طرح کا گرم ویکیوم چیمبر ہے اور وہ بہت مؤثر انداز میں اسمارٹ فون کی نمی کو جذب کرسکتی ہے ۔ 2011 میں اس کمپنی کے نائب سربراہ جوئے ٹرسٹی کی بیگم نے ان کا فون واشنگ مشین میں دھودیا تھا۔ اس کے بعد جوئے نے ایک ری ڈکس مشین بنائی اور اپنا فون زندہ کردکھایا۔اور اس کے چند ہفتوں بعد انہوں نے ریڈکس مشین کا پہلا تجارتی نمونہ بھی تیار کرلیا۔اس کے بعد گزشتہ برس امریکہ میں موبائل سروس فراہم کرنے والی اہم کمپنی ویرائزن نے ان سے 700 مشینین خرید کر انہیں 38 بڑے شہروں میں لگایا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ مشین موبائل فون سے پانی، شربت اور سافٹ ڈرنک وغیرہ کو 100 فیصد جذب کرلیتی ہے لیکن 100 فیصد فونز کو بحال کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اس کی کامیابی کا تناسب 84 فیصد ہے جو ایک اچھی شرح ہے۔ریڈکس بنانے والوں کا کہنا ہے جیسے ہی فون میں پانی چلاجائے تو فوراً اس کی بیٹری نکال لیں اور اسے آن کرنے کی کوشش نہ کریں۔اگر فون ، ٹیبلٹ ، ایم پی تھری پلیئرز اور دیگر آلات کو گیلا ہونے کے بعد بیٹری نکال لی جائے تو آلات کے درست ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔اس فون میں ویکیوم کی وجہ سے پانی کا نقطہ ابال کم ہوجاتا ہے اور اس کے بعد اندر حرارت دی جاتی ہے جو پانی کو بھاپ بنا کر غائب کردیتی ہے لیکن نازک برقی آلات خراب نہیں ہوتے۔ ریڈکس کمپنی عام فون کو ٹھیک کرنے کے لیے 5 ہزار روپے اور اسمارٹ فون کو درست کرنے کےلیے 9 ہزار روپے لیتی ہے۔

No comments: