Thursday, 13 October 2016

///////وائی فائی کے لیے بھی پیسے دینا پڑیں، اس سے بڑی زیادتی کیا ہوگی؟////


آخرکار انٹرنیٹ تک رسائی بنیادی انسانی حق ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک سیاح بلاگر اور کمپیوٹر سکیورٹی انجینئر انیل پولاٹ ایک ایسا نقشہ تیار کر رہے ہیں جو دنیا بھر کے درجنوں ہوائی اڈوں پر وائی فائی کنکشنز کے پاسورڈز بتاتا ہے۔
ذرا یہ نقشہ دیکھیں۔ اس میں دنیا کے کئی ایئرپورٹس شامل ہیں۔ ان پر کلک کریں اور یہ آپ کو وائی فائی کا مقام اور اس کا پاسورڈ بتا دے گا۔
پولاٹ کی خواہش ہے کہ وہ دنیا کا ہر ملک دیکھیں۔ وہ فوسومیڈ نامی ایک بلاگ لکھتے ہیں جس کا مقصد لوگوں کو "بہتر سفر" میں مدد دینا ہے۔
ان کا یہ وائی فوکس نقشہ مسافروں کی جانب سے فراہم کی گئی مصدقہ معلومات کی بنیاد پر اپڈیٹ ہوتا رہتا ہے۔

No comments: